اور مَیں یہُودا ہ کے باقی لوگوں کو جِنہوں نے مُلکِ مِصر کا رُخ کِیا ہے کہ وہاں جا کر بسیں پکڑُوں گا اور وہ مُلکِ مِصر ہی میں نابُود ہوں گے ۔ وہ تلوار اور کال سے ہلاک ہوں گے ۔ اُن کے ادنیٰ و اعلیٰ نابُود ہوں گے وہ تلوار اور کال سے فنا ہو جائیں گے اور لَعنت و حَیرت اور طعن و تشنِیع کا باعِث ہوں گے۔