یرمِیاہ 29:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اب یہ اُس خط کی باتیں ہیں جو یَرمِیا ہ نبی نے یروشلیِم سے باقی بزُرگوں کو جو اَسِیر ہو گئے تھے اور کاہِنوں اور نبِیوں اور اُن سب لوگوں کو جِن کو نبُوکَدنضر یروشلیِم سے اَسِیر کر کے بابل لے گیا تھا۔

2. (اُس کے بعد کہ یکُونیا ہ بادشاہ اور اُس کی والِدہ اور خواجہ سرااور یہُودا ہ اور یروشلیِم کے اُمرا اور کارِیگر اور لُہار یروشلیِم سے چلے گئے تھے)۔

3. العاسہ بِن سافن اور جمریا ہ بِن خِلقیاہ کے ہاتھ (جِن کو شاہِ یہُودا ہ صِدقیاہ نے بابل میں شاہِ بابل نبُوکَد نضر کے پاس بھیجا) اِرسال کِیا اور اُس نے کہا۔

4. ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا اُن سب اَسِیروں سے جِن کو مَیں نے یروشلیِم سے اَسِیرکروا کر بابل بھیجا ہے یُوں فرماتا ہے۔

5. تُم گھر بناؤ اور اُن میں بسو اور باغ لگاؤ اور اُن کا پَھل کھاؤ۔

6. بِیوِیاں کرو تاکہ تُم سے بیٹے بیٹِیاں پَیدا ہوں اور اپنے بیٹوں کے لِئے بِیوِیاں لو اور اپنی بیٹِیاں شَوہروں کو دو تاکہ اُن سے بیٹے بیٹِیاں پَیدا ہوں اور تُم وہاں پَھلو پُھولو اور کم نہ ہو۔

7. اور اُس شہر کی خَیر مناؤ جِس میں مَیں نے تُم کو اَسِیرکروا کر بھیجا ہے اور اُس کے لِئے خُداوند سے دُعا کرو کیونکہ اُس کی سلامتی میں تُمہاری سلامتی ہوگی۔

یرمِیاہ 29