20. اورسب مِلے جُلے لوگوںاور عُوض کی زمِین کے سب بادشاہوںاور فلِستِیوں کی سرزمِین کے سب بادشاہوںاور اسقلُو ن اور غزّہ اور عقرُو ن اوراشدُود کےباقی لوگوں کو۔
21. ادُو م اور موآ ب اور بنی عمُّون کو۔
22. اور صُور کے سب بادشاہوں اور صَیدا کے سببادشاہوںاور سمُندر پار کے بحری مُمالِک کے بادشاہوں کو۔
23. ددان اور تیما اور بُوزاور اُن سب کو جو گاودُم داڑھی رکھتے ہیں۔
24. اور عرب کے سب بادشاہوںاور اُن مِلے جُلے لوگوں کے سب بادشاہوں کو جوبیابان میں بستے ہیں۔
25. اور زِمر ی کے سب بادشاہوں اور عیلا م کے سببادشاہوں اور مادَی کے سب بادشاہوں کو۔
26. اور شِمال کے سب بادشاہوں کو جو نزدِیک اور جودُور ہیں ایک دُوسرے کے ساتھاور دُنیا کی سب سلطنتوں کو جو رُویِ زمِین پر ہیں اور اُن کے بعد شیشک کا بادشاہ پِئے گا۔
27. اور تُو اُن سے کہے گا کہ اِسرائیل کا خُدا ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ تُم پِیو اور مست ہو اور قَے کرو اور گِر پڑو اور پِھر نہ اُٹھو ۔ اُس تلوار کے سبب سے جو مَیں تُمہارے درمِیان بھیجُوں گا۔