یرمِیاہ 23:14-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. مَیں نے یروشلیِم کے نبِیوں میں بھی ایک ہَولناکبات دیکھی ۔وہ زِنا کار جُھوٹ کے پیرَواور بدکاروں کے حامی ہیںیہاں تک کہ کوئی اپنی شرارت سے باز نہیں آتا ۔وہ سب میرے نزدِیک سدُو م کی مانِند اور اُسکے باشِندے عمُور ہ کی مانِند ہیں۔

15. اِسی لِئے ربُّ الافواج نبِیوں کی بابت یُوں فرماتا ہے کہدیکھ مَیں اُن کو ناگدَونا کِھلاؤُں گااور اِندراین کا پانی پِلاؤُں گاکیونکہ یروشلیِم کے نبیوں ہی سے تمام مُلک میںبے دِینی پَھیلی ہے۔

16. ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اُن نبِیوں کی باتیں نہ سُنو جو تُم سے نبُوّت کرتے ہیں ۔ وہ تُم کو بطالت کی تعلیِم دیتے ہیں ۔ وہ اپنے دِلوں کے اِلہام بیان کرتے ہیں نہ کہ خُداوند کے مُنہ کی باتیں۔

17. وہ مُجھے حقِیر جاننے والوں سے کہتے رہتے ہیں خُداوند نے فرمایا ہے کہ تُمہاری سلامتی ہو گی اور ہر ایک سے جو اپنے دِل کی سختی پر چلتا ہے کہتے ہیں کہ تُجھ پر کوئی بلا نہ آئے گی۔

18. پر اُن میں سے کَون خُداوند کی مجلِس میں شامِل ہُؤا کہ اُس کا کلام سُنے اور سمجھے؟ کِس نے اُس کے کلام کی طرف توجُّہ کی اور اُس پر کان لگایا؟۔

19. دیکھ خُداوند کے قہرِ شدِید کا طُوفان جاری ہُؤا ہے بلکہ طُوفان کا بگُولا شرِیروں کے سر پر ٹُوٹ پڑے گا۔

یرمِیاہ 23