10. مُردہ پر نہ رو نہ نَوحہ کرومگر اُس پر جو چلا جاتا ہے زار زار نالہ کروکیونکہ وہ پِھر نہ آئے گانہ اپنے وطن کو دیکھے گا۔
11. کیونکہ شاہِ یہُودا ہ سلُو م بِن یُوسیا ہ کی بابت جو اپنے باپ یُوسیا ہ کا جانشِین ہُؤا اور اِس جگہ سے چلا گیا خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ وہ پِھر اِس طرف نہ آئے گا۔
12. بلکہ وہ اُسی جگہ مَرے گا جہاں اُسے اَسِیر کر کے لے گئے ہیں اور اِس مُلک کو پِھر نہ دیکھے گا۔ یہُویقِیم کے بارے میںیرمِیاہ کا پَیغام
13. اُس پر افسوس جو اپنے گھر کو بے اِنصافی سےاور اپنے بالا خانوں کو ظُلم سے بناتا ہے ۔جو اپنے پڑوسی سے بیگار لیتا ہےاور اُس کی مزدُوری اُسے نہیں دیتا۔