14. لَعنت اُس دِن پر جِس میں مَیں پَیدا ہُؤا ۔وہ دِن جِس میں میری ماں نے مُجھ کو جنم دِیاہرگِز مُبارک نہ ہو۔
15. لَعنت اُس آدمی پر جِس نے میرے باپ کو یہ کہہکر خبر دی کہتیرے ہاں بیٹا پَیدا ہُؤا اور اُسے بُہت خُوش کِیا۔
16. ہاں وہ آدمی اُن شہروں کی مانِند ہو جِن کو خُداوندنے شِکست دی اور افسوس نہ کِیااور وہ صُبح کو خَوفناک شور سُنےاور دوپہر کے وقت بڑی للکار۔
17. اِس لِئے کہ اُس نے مُجھے رَحِم ہی میں قتل نہ کِیاکہ میری ماں میری قبر ہوتی اور اُس کا رَحِمہمیشہ تک بھرا رہتا۔
18. مَیں پَیدا ہی کیوں ہُؤاکہ مشقّت اور رنج دیکُھوںاور میرے دِن رُسوائی میں کٹیں؟۔