11. لیکن خُداوند مُہِیب بہادُر کی مانِند میری طرف ہے ۔اِس لِئے مُجھے ستانے والوں نے ٹھوکر کھائی اورغالِب نہ آئے ۔وہ نِہایت شرمِندہ ہُوئے اِس لِئے کہ اُنہوں نےاپنا مقصد نہ پایا ۔اُن کی شرمِندگی ہمیشہ تک رہے گی۔ کبھیفراموش نہ ہو گی۔
12. پس اَے ربُّ الافواج! تُو جو صادِقوں کو آزماتااور دِل و دِماغ کو دیکھتا ہےاُن سے بدلہ لے کر مُجھے دِکھااِس لِئے کہ مَیں نے اپنا دعویٰ تُجھ پر ظاہِرکِیا ہے۔
13. خُداوند کی مدح سرائی کرو۔ خُداوند کی سِتایش کرو کیونکہ اُس نے مِسکِین کی جان کو بدکرداروں کے ہاتھ سے چُھڑایا ہے۔
14. لَعنت اُس دِن پر جِس میں مَیں پَیدا ہُؤا ۔وہ دِن جِس میں میری ماں نے مُجھ کو جنم دِیاہرگِز مُبارک نہ ہو۔