یرمِیاہ 14:20-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

20. اَے خُداوند! ہم اپنی شرارت اور اپنے باپ داداکی بدکرداری کا اِقرار کرتے ہیںکیونکہ ہم نے تیرا گُناہ کِیا ہے۔

21. اپنے نام کی خاطِر رَدّ نہ کراور اپنے جلال کے تخت کی تحقِیر نہ کر ۔یاد فرما اور ہم سے رِشتۂِ عہد کو نہ توڑ۔

22. قَوموں کے بُتوں میں کوئی ہے جو مِینہہ برسا سکےیا افلاک بارِش پر قادِر ہیں؟اَے خُداوند ہمارے خُدا! کیا وہ تُو ہی نہیں ہے ؟پس ہم تُجھ ہی پر اُمّید رکھّیں گےکیونکہ تُو ہی نے یہ سب کام کِئے ہیں۔

یرمِیاہ 14