8. تب خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔
9. کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اِسی طرح مَیں یہُودا ہ کے گَھمنڈ اور یروشلیِم کے بڑے غُرُور کو نیست کرُوں گا۔
10. یہ شرِیر لوگ جو میرا کلام سُننے سے اِنکار کرتے ہیں اور اپنے ہی دِل کی سختی کے پَیرو ہوتے اور غَیر معبُودوں کے طالِب ہو کر اُن کی عِبادت کرتے اور اُن کو پُوجتے ہیں وہ اِس کمر بند کی مانِند ہوں گے جو کِسی کام کا نہیں۔
11. کیونکہ جَیسا کمر بند اِنسان کی کمر سے لِپٹا رہتا ہے وَیسا ہی خُداوند فرماتا ہے مَیں نے اِسرائیل کے تمام گھرانے اور یہُودا ہ کے تمام گھرانے کو لِیا کہ مُجھ سے لِپٹے رہیں تاکہ وہ میرے لوگ ہوں اور اُن کے سبب سے میرا نام ہو اور میری سِتایش کی جائے اور میرا جلال ہو پر اُنہوں نے نہ سُنا۔
12. پس تُو اُن سے یہ بات بھی کہہ دے کہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ ہر ایک مٹکے میں مَے بھری جائے گی اور وہ تُجھ سے کہیں گے کیا ہم نہیں جانتے کہ ہر ایک مٹکے میں مَے بھری جائے گی؟۔
13. تب تُو اُن سے کہنا خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں اِس مُلک کے سب باشِندوں کو ہاں اُن بادشاہوں کو جو داؤُد کے تخت پر بَیٹھتے ہیں اور کاہِنوں اور نبِیوں اور یروشلیِم کے سب باشِندوں کو مستی سے بھر دُوں گا۔
14. اور مَیں اُن کو ایک دُوسرے پر یہاں تک کہ باپ کو بیٹوں پر دے مارُوں گا ۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں نہ شفقت کرُوں گا نہ رِعایت اور نہ رحم کرُوں گا کہ اُن کو ہلاک نہ کرُوں۔
15. سُنو اور کان لگاؤ ۔گَھمنڈ نہ کرو کیونکہ خُداوند نے فرمایا ہے۔
16. خُداوند اپنے خُدا کی تمجِید کرو اِس سے پہلے کہ وہتارِیکی لائےاور تُمہارے پاؤں گُھپ اندھیرے میں ٹھوکرکھائیںاور جب تُم رَوشنی کا اِنتِظار کروتو وہ اُسے مَوت کے سایہ سے بدل ڈالے اوراُسے سخت تارِیکی بنا دے۔