کیونکہ دیکھ مَیں آج کے دِن تُجھ کو اِس تمام مُلک اوریہُودا ہ کے بادشاہوں اور اُس کے امِیروں اور اُس کے کاہِنوں اور مُلک کے لوگوں کے مُقابِل ایک فصِیل دار شہر اور لوہے کا سُتُون اور پِیتل کی دِیوار بناتا ہُوں۔