ہوسیعَِ 7:8-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اِفرائِیم دُوسرے لوگوں سے مِل جُل گیا ۔ اِفرائِیم ایک چپاتی ہے جو اُلٹائی نہ گئی۔

9. اجنبی اُس کی توانائی کو نِگل گئے اور اُس کو خبر نہیں اور بال سفید ہونے لگے پر وہ بے خبر ہے۔

10. اور فخرِ اِسرائیل اُس کے مُنہ پر گواہی دیتا ہے تَو بھی وہ خُداوند اپنے خُدا کی طرف رجُوع نہیں لائے اور باوُجُود اِس سب کے اُس کے طالِب نہیں ہُوئے۔

11. اِفرائِیم بے وقُوف و بے دانِش فاختہ ہے ۔ وہ مِصر کی دُہائی دیتے اور اسُور کو جاتے ہیں۔

12. جب وہ جائیں گے تو مَیں اُن پر اپنا جال پَھیلا دُوں گا ۔ اُن کو ہوا کے پرِندوں کی مانِند نِیچے اُتارُوں گا اورجَیسا اُن کی جماعت سُن چُکی ہے اُن کی تادِیب کرُوں گا۔

13. اُن پر افسوس! کیونکہ وہ مُجھ سے آوارہ ہو گئے ۔ وہ برباد ہوں! کیونکہ وہ مُجھ سے باغی ہُوئے ۔ اگرچہ مَیں اُن کا فِدیہ دینا چاہتا ہُوں وہ میرے خِلاف دروغگوئی کرتے ہیں۔

ہوسیعَِ 7