ہوسیعَِ 12:4-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. ہاں وہ فرِشتہ سے کُشتی لڑا اور غالِب آیا ۔ اُس نے رو کر مُناجات کی ۔ اُس نے اُسے بَیت ایل میں پایا اور وہاں وہ ہم سے ہمکلام ہُؤا۔

5. یعنی خُداوند ربُّ الافواج یہووا ہ اُس کی یادگار ہے۔

6. پس تُو اپنے خُدا کی طرف رجُوع لا ۔ نیکی اور راستی پر قائِم اور ہمیشہ اپنے خُدا کا اُمّید وار رہ۔

7. وہ سَوداگر ہے اور دغا کی ترازُو اُس کے ہاتھ میں ہے ۔ وہ ظُلم دوست ہے۔

8. اِفرائِیم تو کہتا ہے مَیں دَولتمند ہُوں اور مَیں نے بُہت سا مال حاصِل کِیا ہے میری ساری کمائی میں بدکرداری کا گُناہ نہ پائیں گے۔

9. لیکن مَیں مُلکِ مِصر سے خُداوند تیرا خُدا ہُوں ۔ مَیں پِھر تُجھ کو عِیدِ مُقدّس کے ایّام کے دستُور پر خَیموں میں بساؤُں گا۔

10. مَیں نے تو نبیوں سے کلام کِیا اور رویا پر رویا دِکھائی اور نبیوں کے وسِیلہ سے تشبِیہات اِستعمال کِیں۔

11. یقیناً جِلعاد میں بدکرداری ہے ۔ وہ بِالکُل بطالت ہیں ۔ وہ جِلجا ل میں بَیل قُربان کرتے ہیں ۔ اُن کی قُربان گاہیں کھیت کی ریگھارِیوں پر کے تُودوں کی مانِند ہیں۔

12. اور یعقُو ب ارا م کی زمِین کو بھاگ گیا ۔ ہاں اِسرائیل بِیوی کی خاطِر نَوکر بنا ۔ اُس نے بِیوی کی خاطِر چَوپانی کی۔

13. ایک نبی کے وسِیلہ سے خُداوند اِسرائیل کو مِصر سے نِکال لایا اور نبی ہی کے وسِیلہ سے وہ محفُوظ رہا۔

14. اِفرائِیم نے بڑے سخت غضب انگیز کام کِئے ۔ اِس لِئے اُس کا خُون اُسی کے گردن پر ہو گا اور اُس کا خُداوند اُس کی ملامت اُسی کے سر پر لائے گا۔

ہوسیعَِ 12