2. خُداوند کا یہُودا ہ کے ساتھ بھی جھگڑا ہے اور یعقُو ب کی روِش کے مُطابِق اُس کو سزا دے گا اور اُس کے اعمال کے مُوافِق اُس کو جزا دے گا۔
3. اُس نے رَحِم میں اپنے بھائی کی ایڑی پکڑی اور وہ اپنی توانائی کے ایّام میں خُدا سے کُشتی لڑا۔
4. ہاں وہ فرِشتہ سے کُشتی لڑا اور غالِب آیا ۔ اُس نے رو کر مُناجات کی ۔ اُس نے اُسے بَیت ایل میں پایا اور وہاں وہ ہم سے ہمکلام ہُؤا۔
5. یعنی خُداوند ربُّ الافواج یہووا ہ اُس کی یادگار ہے۔