56. دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
57. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
58. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
59. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے ۔ یہ فدا ہصُور کے بیٹے جَملی ایل کا ہدیہ تھا۔
60. اور نویں دِن جِدعو نی کے بیٹے اَبِدا ن نے جو بنیمِین کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
61. اور اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا ۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
62. دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
63. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
64. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔