46. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
47. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے ۔ یہ دعُوایل کے بیٹے الِیا سف کا ہدیہ تھا۔
48. اور ساتویں دِن عمِّیہُود کے بیٹے الِیسمع نے جو افرائِیم کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
49. اور اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّرمِثقال چاندی کا ایک کٹورا ۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔