32. دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
33. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
34. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
35. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے ۔ یہ شدِےُور کے بیٹے الِیصُور کا ہدیہ تھا۔
36. اور پانچویں دِن صُور ی شدّی کے بیٹے سلُومی ایل نے جو شمعُو ن کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
37. اور اُس کا ہدیہ یہ تھا مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا ۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
38. دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
39. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
40. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
41. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے ۔ یہ صُور ی شدّی کے بیٹے سلُومی ایل کا ہدیہ تھا۔
42. اور چھٹے دِن دعُوایل کے بیٹے اِلیاسف نے جو جد کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
43. اور اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا ۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
44. دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
45. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
46. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
47. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے ۔ یہ دعُوایل کے بیٹے الِیا سف کا ہدیہ تھا۔
48. اور ساتویں دِن عمِّیہُود کے بیٹے الِیسمع نے جو افرائِیم کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
49. اور اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّرمِثقال چاندی کا ایک کٹورا ۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
50. دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
51. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
52. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔