21. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
22. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
23. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے ۔ یہ ضُغر کے بیٹے نتنی ایل کا ہدیہ تھا۔
24. اور تِیسرے دِن حیلو ن کے بیٹے الِیا ب نے جو زبُولُون کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
25. اور اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا ۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
26. دس مِثقال سونے کاایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
27. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
28. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
29. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے ۔ یہ حیلو ن کے بیٹے الِیاب کا ہدیہ تھا۔