8. پِھر کوہِ ہور سے حَمات کے مدخل تک تُم اِس طرح اپنی حد ّمُقرّر کرنا کہ وہ صِداد سے جا مِلے۔
9. اور وہاں سے ہوتی ہُوئی زِفرُون کو نِکل جائے اور حصرعینا ن پر جا کر ختم ہو ۔ یہ تُمہاری شِمالی سرحد ہو۔
10. اور تُم اپنی مشرِقی سرحدحصرعینا ن سے لے کر سفام تک باندھنا۔
11. اور یہ سرحدسفام سے رِبلہ تک جو عَین کے مشرِق میں ہے جائے اور وہاں سے نِیچے کو اُترتی ہُوئی کِنّرت کی جِھیل کے مشرِقی کنارے تک پُہنچے۔
12. اور پِھر یَردن کے کنارے کنارے نِیچے کو جا کر دریایِ شور پر ختم ہو ۔اِن حدُود کے اندر کا مُلک تُمہارا ہو گا۔
13. سو مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دِیا کہ یِہی وہ زمِین ہے جِسے تُم قُرعہ ڈال کر مِیراث میں لو گے اور اِسی کی بابت خُداوند نے حُکم دِیا ہے کہ وہ ساڑھے نَو قبِیلوں کو دی جائے۔