گِنتی 34:5-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. پِھر یِہی سرحد عَضمُو ن سے ہو کر گُھومتی ہُوئی مِصر کی نہر تک جائے اور سمُندر کے ساحِل پر ختم ہو۔

6. اور مغرِبی سِمت میں بڑا سمُندر اور اُس کا ساحِل ہو ۔ سو یِہی تُمہاری مغرِبی سرحدٹھہرے۔

7. اور شِمالی سِمت میں تُم بڑے سمُندر سے کوہِ ہور تک اپنی حدّ رکھنا۔

8. پِھر کوہِ ہور سے حَمات کے مدخل تک تُم اِس طرح اپنی حد ّمُقرّر کرنا کہ وہ صِداد سے جا مِلے۔

9. اور وہاں سے ہوتی ہُوئی زِفرُون کو نِکل جائے اور حصرعینا ن پر جا کر ختم ہو ۔ یہ تُمہاری شِمالی سرحد ہو۔

10. اور تُم اپنی مشرِقی سرحدحصرعینا ن سے لے کر سفام تک باندھنا۔

11. اور یہ سرحدسفام سے رِبلہ تک جو عَین کے مشرِق میں ہے جائے اور وہاں سے نِیچے کو اُترتی ہُوئی کِنّرت کی جِھیل کے مشرِقی کنارے تک پُہنچے۔

12. اور پِھر یَردن کے کنارے کنارے نِیچے کو جا کر دریایِ شور پر ختم ہو ۔اِن حدُود کے اندر کا مُلک تُمہارا ہو گا۔

13. سو مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دِیا کہ یِہی وہ زمِین ہے جِسے تُم قُرعہ ڈال کر مِیراث میں لو گے اور اِسی کی بابت خُداوند نے حُکم دِیا ہے کہ وہ ساڑھے نَو قبِیلوں کو دی جائے۔

14. کیونکہ بنی رُوبن کے قبِیلہ نے اپنے آبائی خاندانوں کے مُوافِق اور بنی جد کے قبِیلہ نے بھی اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق مِیراث پالی اور بنی منسّی کے آدھے قبِیلہ نے بھی اپنی مِیراث پالی۔

15. یعنی اِن ڈھائی قبِیلوں کو یَردن کے اِسی پار یِریحُو کے مُقابِل مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے مِیراث مِل چُکی ہے۔

16. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔

گِنتی 34