13. سو مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دِیا کہ یِہی وہ زمِین ہے جِسے تُم قُرعہ ڈال کر مِیراث میں لو گے اور اِسی کی بابت خُداوند نے حُکم دِیا ہے کہ وہ ساڑھے نَو قبِیلوں کو دی جائے۔
14. کیونکہ بنی رُوبن کے قبِیلہ نے اپنے آبائی خاندانوں کے مُوافِق اور بنی جد کے قبِیلہ نے بھی اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق مِیراث پالی اور بنی منسّی کے آدھے قبِیلہ نے بھی اپنی مِیراث پالی۔
15. یعنی اِن ڈھائی قبِیلوں کو یَردن کے اِسی پار یِریحُو کے مُقابِل مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے مِیراث مِل چُکی ہے۔
16. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔
17. جو اشخاص اِس مُلک کو مِیراث کے طَور پر تُم کو بانٹ دیں گے اُن کے نام یہ ہیں یعنی الِیعزر کاہِن اور نُو ن کا بیٹا یشُوع۔
18. اور تُم زمِین کو مِیراث کے طَور پر بانٹنے کے لِئے ہر قبِیلہ سے ایک سردار کو لینا۔
19. اور اُن آدمِیوں کے نام یہ ہیں: ۔یہُوداہ کے قبِیلہ سے یُفنّہ کا بیٹا کالِب۔
20. اور بنی شمعُون کے قبِیلہ سے عمِّیہُود کا بیٹا سمُو ئیل۔
21. اور بِنیمِین کے قبِیلہ سے کِسلُون کا بیٹا الِیداد۔
22. اور بنی دان کے قبِیلہ سے ایک سردار بُقّی بِنیُگلی۔
23. اور بنی یُوسف میں سے یعنی بنی منسّی کے قبِیلہسے ایک سردار حَنّی ایل بِن افُود۔
24. اور بنی افرائِیم کے قبِیلہ سے ایک سردار قمُوایلبِن سِفتان۔
25. اور بنی زبُولُون کے قبِیلہ سے ایک سردار الیصفنبِن فرناک۔
26. اور بنی اِشکار کے قبِیلہ سے ایک سردار فلتی ایلبِن عَزّان۔
27. اور بنی آشر کے قبِیلہ سے ایک سردار اَخِیہُود بِنشلُومی۔
28. اور بنی نفتالی کے قبِیلہ سے ایک سردار فداہیلبِن عمِّیہُود۔