گِنتی 34:13-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. سو مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دِیا کہ یِہی وہ زمِین ہے جِسے تُم قُرعہ ڈال کر مِیراث میں لو گے اور اِسی کی بابت خُداوند نے حُکم دِیا ہے کہ وہ ساڑھے نَو قبِیلوں کو دی جائے۔

14. کیونکہ بنی رُوبن کے قبِیلہ نے اپنے آبائی خاندانوں کے مُوافِق اور بنی جد کے قبِیلہ نے بھی اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق مِیراث پالی اور بنی منسّی کے آدھے قبِیلہ نے بھی اپنی مِیراث پالی۔

15. یعنی اِن ڈھائی قبِیلوں کو یَردن کے اِسی پار یِریحُو کے مُقابِل مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے مِیراث مِل چُکی ہے۔

16. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔

17. جو اشخاص اِس مُلک کو مِیراث کے طَور پر تُم کو بانٹ دیں گے اُن کے نام یہ ہیں یعنی الِیعزر کاہِن اور نُو ن کا بیٹا یشُوع۔

18. اور تُم زمِین کو مِیراث کے طَور پر بانٹنے کے لِئے ہر قبِیلہ سے ایک سردار کو لینا۔

گِنتی 34