گِنتی 34:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پِھر خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔

2. بنی اِسرائیل کو حُکم کر اور اُن کو کہہ دے کہ جب تُم مُلکِ کنعا ن میں داخِل ہو (یہ وُہی مُلک ہے جو تُمہاری مِیراث ہو گا یعنی کنعا ن کا مُلک مع اپنی حدُودِ اربعہ کے)۔

3. تو تُمہاری جنُوبی سِمت دشتِ صِین سے لے کر مُلکِ ادُو م کے کنارے کنارے ہو اور تُمہاری جنُوبی سرحددریایِ شور کے آخِر سے شرُوع ہو کر مشرِق کو جائے۔

4. وہاں سے تُمہاری سرحد عقرابِیّم کی چڑھائی کے جنُوب تک پُہنچ کر مُڑے اور صِین سے ہوتی ہُوئی قادِ س بَرنِیعَ کے جنُوب میں جا کر نِکلے اور حصرادّار سے ہو کر عَضمُو ن تک پُہنچے۔

5. پِھر یِہی سرحد عَضمُو ن سے ہو کر گُھومتی ہُوئی مِصر کی نہر تک جائے اور سمُندر کے ساحِل پر ختم ہو۔

6. اور مغرِبی سِمت میں بڑا سمُندر اور اُس کا ساحِل ہو ۔ سو یِہی تُمہاری مغرِبی سرحدٹھہرے۔

گِنتی 34