گِنتی 33:36-54 Urdu Bible Revised Version (URD)

36. اور عصیُون جابر سے روانہ ہو کر دشتِ صِین میں جو قادِس ہے قیام کِیا۔

37. اور قادِس سے چل کر کوہِ ہور کے پاس جو مُلکِ ادُو م کی سرحدہے خَیمہ زن ہُوئے۔

38. یہاں ہارُون کاہِن خُداوند کے حُکم کے مُطابِق کوہِ ہور پر چڑھ گیا اور اُس نے بنی اِسرائیل کے مُلکِ مِصر سے نِکلنے کے چالِیسویں برس کے پانچویں مہِینے کی پہلی تارِیخ کو وہیں وفات پائی۔

39. اور جب ہارُون نے کوہِ ہور پر وفات پائی تو وہ ایک سَو تیئِیس برس کا تھا۔

40. اور عَراد کے کنعا نی بادشاہ کو جو مُلکِ کنعان کے جنُوب میں رہتا تھا بنی اِسرائیل کی آمد کی خبر مِلی۔

41. اور اِسرائیلی کوہِ ہور سے کُوچ کر کے ضلمُونہ میں ٹھہرے۔

42. اور ضلمُونہ سے کُوچ کر کے فُونون میں ڈیرے ڈالے۔

43. اور فُونون سے کُوچ کر کے اوبوت میں قیام کِیا۔

44. اور اوبوت سے کُوچ کر کے عَّی عبارِیم میں جو مُلکِ موآب کی سرحد پر ہے ڈیرے ڈالے۔

45. اور عِییم سے کُوچ کر کے دِیبو ن جد میں خَیمہ زن ہُوئے۔

46. اور دِیبو ن جدسے کُوچ کر کے علمُون دبلہ تایم میں خَیمے کھڑے کِئے۔

47. اور علمُون دبلہ تایم سے کُوچ کر کے عبارِیم کے کوہِستان میں جو نبو کے مُقابِل ہے ڈیرا کِیا۔

48. اور عبارِیم کے کوہِستان سے چل کر موآب کے مَیدانوں میں جو یرِیحُو کے مُقابِل یَردن کے کنارے واقِع ہیں خَیمہ زن ہُوئے۔

49. اور یَردن کے کنارے بَیت یسِیمو ت سے لے کر ابیل سِطِّیم تک موآب کے مَیدانوں میں اُنہوں نے ڈیرے ڈالے۔

50. اور خُداوند نے موآب کے مَیدانوں میں جو یِریحُو کے مُقابِل یَرد ن کے کنارے واقِع ہیں مُوسیٰ سے کہا کہ۔

51. بنی اِسرائیل سے یہ کہہ دے کہ جب تُم یَردن کو عبُور کر کے مُلکِ کنعان میں داخِل ہو۔

52. تو تُم اُس مُلک کے سب باشِندوں کو وہاں سے نِکال دینا اور اُن کے شبِیہ دار پتّھروں کو اور اُن کے ڈھالے ہُوئے بُتوں کو توڑ ڈالنا اور اُن کے سب اُونچے مقاموں کو مِسمار کر دینا۔

53. اور تُم اُس مُلک پر قبضہ کر کے اُس میں بسنا کیونکہ مَیں نے وہ مُلک تُم کو دِیا ہے کہ تُم اُس کے مالِک بنو۔

54. اور تُم قُرعہ ڈال کراُس مُلک کو اپنے گھرانوں میں مِیراث کے طَور پر بانٹ لینا ۔ جِس خاندان میں زِیادہ آدمی ہوں اُس کو زِیادہ اور جِس میں تھوڑے ہوں اُس کو تھوڑی مِیراث دینا اور جِس آدمی کا قُرعہ جِس جگہ کے لِئے نِکلے وُہی اُس کو حِصّہ میں مِلے ۔ تُم اپنے آبائی قبائِل کے مُطابِق اپنی اپنی مِیراث لینا۔

گِنتی 33