22. اور رَیسّہ سے چل کر قہِیلاتہ میں ڈیرے کھڑے کِئے۔
23. اور قہِیلاتہ سے چل کر کوہِ سافر کے پاس ڈیرا کِیا۔
24. کوہِ سافر سے کُوچ کر کے حراد ہ میں خَیمہ زن ہُوئے۔
25. اور حرادہ سے سفر کر کے مَقہِیلو ت میں قیام کِیا۔
26. اور مَقہِیلو ت سے روانہ ہو کر تحت میں خَیمے کھڑے کِئے۔
27. تحت سے جو چلے تو تارح میں آ کر ڈیرے ڈالے۔
28. اور تارح سے کُوچ کر کے مِتقہ میں قیام کِیا۔
29. اورمِتقہ سے روانہ ہو کر حشمُونہ میں ڈیرے ڈالے۔
30. اور حشمُونہ سے چل کر مَوسِیرو ت میں ڈیرے کھڑے کِئے۔
31. اور مَوسِیرو ت سے روانہ ہو کر بنی یَعَقان میں ڈیرے ڈالے۔
32. اور بنی یَعَقان سے چل کر حورہجِّد جاد میں خَیمہ زن ہُوئے۔