گِنتی 33:20-37 Urdu Bible Revised Version (URD)

20. اور رِمّون فارص سے جو چلے تو لِبناہ میں جا کر مُقِیم ہُوئے۔

21. اور لِبناہ سے کُوچ کر کے رَیسّہ میں ڈیرے ڈالے۔

22. اور رَیسّہ سے چل کر قہِیلاتہ میں ڈیرے کھڑے کِئے۔

23. اور قہِیلاتہ سے چل کر کوہِ سافر کے پاس ڈیرا کِیا۔

24. کوہِ سافر سے کُوچ کر کے حراد ہ میں خَیمہ زن ہُوئے۔

25. اور حرادہ سے سفر کر کے مَقہِیلو ت میں قیام کِیا۔

26. اور مَقہِیلو ت سے روانہ ہو کر تحت میں خَیمے کھڑے کِئے۔

27. تحت سے جو چلے تو تارح میں آ کر ڈیرے ڈالے۔

28. اور تارح سے کُوچ کر کے مِتقہ میں قیام کِیا۔

29. اورمِتقہ سے روانہ ہو کر حشمُونہ میں ڈیرے ڈالے۔

30. اور حشمُونہ سے چل کر مَوسِیرو ت میں ڈیرے کھڑے کِئے۔

31. اور مَوسِیرو ت سے روانہ ہو کر بنی یَعَقان میں ڈیرے ڈالے۔

32. اور بنی یَعَقان سے چل کر حورہجِّد جاد میں خَیمہ زن ہُوئے۔

33. اور حورہجِّد جاد سے روانہ ہو کر یُوطباتہ میں خَیمے کھڑے کِئے۔

34. اور یُوطباتہ سے چل کر عبرُونہ میں ڈیرے ڈالے۔

35. اور عبرُونہ سے چل کر عصیُون جابر میں ڈیرا کِیا۔

36. اور عصیُون جابر سے روانہ ہو کر دشتِ صِین میں جو قادِس ہے قیام کِیا۔

37. اور قادِس سے چل کر کوہِ ہور کے پاس جو مُلکِ ادُو م کی سرحدہے خَیمہ زن ہُوئے۔

گِنتی 33