گِنتی 31:32-47 Urdu Bible Revised Version (URD)

32. اور جو کُچھ مالِ غنِیمت جنگی مَردوں کے ہاتھ آیا تھا اُسے چھوڑ کر لُوٹ کے مال میں چھ لاکھ پچھتّر ہزار بھیڑ بکرِیاں تِھیں۔

33. اور بہتّر ہزار گائے بَیل۔

34. اور اِکسٹھ ہزار گدھے۔

35. اور نُفُوسِ اِنسانی میں سے بتِّیس ہزار اَیسی عَورتیں جو مَرد سے ناواقِف اور اچُھوتی تِھیں۔

36. اور لُوٹ کے مال کے اُس نِصف میں جو جنگی مَردوں کا حِصّہ تھا تِین لاکھ سَینتِیس ہزار پانچ سَو بھیڑ بکرِیاں تِھیں۔

37. جِن میں سے چھ سَو پچھتّر بھیڑ بکرِیاں خُداوند کے حِصّہ کے لِئے تِھیں۔

38. اور چھتِّیس ہزار گائے بَیل تھے جِن میں سے بہتّر خُداوند کے حِصّہ کے تھے۔

39. اور تِیس ہزار پانچ سَو گدھے تھے جِن میں سے اِکسٹھ گدھے خُداوند کے حِصّہ کے تھے۔

40. اور نُفُوسِ اِنسانی کا شُمار سولہ ہزار تھا جِن میں سے بتِّیس جانیں خُداوند کے حِصّہ کی تِھیں۔

41. سو مُوسیٰ نے خُداوند کے حُکم کے مُوافِق اُس حِصّہ کو جو خُداوند کی اُٹھانے کی قُربانی تھی الیِعزر کاہِن کو دِیا۔

42. اب رہا بنی اِسرائیل کا نِصف حِصّہ جِسے مُوسیٰ نے جنگی مَردوں کے حِصّہ سے الگ رکھّا تھا۔

43. سو اِس نِصف میں بھی جو جماعت کو دِیا گیا تِین لاکھ سَینتِیس ہزار پانچ سَو بھیڑ بکرِیاں تِھیں۔

44. اور چھتِّیس ہزارگائے بَیل۔

45. اور تِیس ہزار پانچ سَو گدھے۔

46. اور سولہ ہزار نُفُوسِ اِنسانی۔

47. اور بنی اِسرائیل کے اِس نِصف میں سے مُوسیٰ نے خُداوند کے حُکم کے مُوافِق کِیا اِنسان اور کیا حَیوان ہر پچاس پِیچھے ایک کو لے کر لاوِیوں کو دِیا جو خُداوند کے مسکن کی مُحافظت کرتے تھے۔

گِنتی 31