گِنتی 31:21-30 Urdu Bible Revised Version (URD)

21. اور الِیعزر کاہِن نے اُن سِپاہِیوں سے جو جنگ پر گئے تھے کہا کہ شرِیعت کا وہ آئِین جِس کا حُکم خُداوند نے مُوسیٰ کو دِیا یِہی ہے کہ۔

22. سونا اور چاندی اور پِیتل اور لوہا اور رانگا اور سِیسا۔

23. غرض جو کُچھ آگ میں ٹھہر سکے وہ سب تُم آگ میں ڈالنا ۔ تب وہ صاف ہو گا تَو بھی ناپاکی دُور کرنے کے پانی سے اُسے پاک کرنا پڑے گا اور جو کُچھ آگ میں نہ ٹھہر سکے اُسے تُم پانی میں ڈالنا۔

24. اور تُم ساتویں دِن اپنے کپڑے دھونا تب تُم پاک ٹھہرو گے ۔ اِس کے بعد لشکرگاہ میں داخِل ہونا۔

25. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔

26. الیِعزر کاہِن اور جماعت کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کو ساتھ لے کر تُو اُن آدمِیوں اور جانوروں کو شُمار کر جو لُوٹ میں آئے ہیں۔

27. اور لُوٹ کے اِس مال کو دو حِصّوں میں تقسِیم کر کے ایک حِصّہ اُن جنگی مَردوں کو دے جو لڑائی میں گئے تھے اور دُوسرا حِصّہ جماعت کو دے۔

28. اور اُن جنگی مَردوں سے جو لڑائی میں گئے تھے خُداوند کے لِئے خواہ آدمی ہوں یا گائے بَیل یا گدھے یا بھیڑ بکرِیاں ہر پانچ سَو پِیچھے ایک کو حِصّہ کے طَور پر لے۔

29. اِن ہی کے نِصف میں سے اِس حِصّہ کو لے کر الیِعزر کاہِن کو دینا تاکہ یہ خُداوند کے حضُور اُٹھانے کی قُربانی ٹھہرے۔

30. اور بنی اِسرائیل کے نِصف میں سے خواہ آدمی ہوں یا گائے بَیل یا گدھے یا بھیڑ بکریاں یعنی سب قِسم کے چَوپایوں میں سے پچاس پچاس پیچھے ایک ایک کو لے کر لاوِیوں کو دینا جو خُداوند کے مسکن کی مُحافظت کرتے ہیں۔

گِنتی 31