1. پِھر خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا۔
2. مِدیانِیوں سے بنی اِسرائیل کا اِنتِقام لے ۔ اِس کے بعد تُو اپنے لوگوں میں جا مِلے گا۔
3. تب مُوسیٰ نے لوگوں سے کہا اپنے میں سے جنگ کے لِئے آدمِیوں کو مُسلّح کرو تاکہ وہ مِدیانِیوں پر حملہ کریں اور مِدیانِیوں سے خُداوند کا اِنتِقام لیں۔
4. اور اِسرا ئیل کے سب قبِیلوں میں سے فی قبِیلہ ایک ہزار آدمی لے کر جنگ کے لِئے بھیجنا۔