1. پِھر بنی اِسرائیل نے کُوچ کِیا اور دریایِ یَرد ن کے پار موآب کے مَیدانوں میں یرِیحوُ کے مُقابِل خَیمے کھڑے کِئے۔
2. اور جو کُچھ بنی اِسرائیل نے امورِیوں کے ساتھ کِیا تھا وہ سب بلق بِن صفور نے دیکھا تھا۔
3. اِس لِئے موآبیوں کو اِن لوگوں سے بڑا خوف آیا کیونکہ یہ بُہت سے تھے ۔ غرض موآبی بنی اِسرائیل کے سبب سے پریشان ہُوئے۔