گِنتی 2:1-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور خُداوند نے مُوسیٰ اور ہارُون سے کہا کہ۔

2. بنی اِسرائیل اپنے اپنے ڈیرے اپنے اپنے جھنڈے کے پاس اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے عَلم کے ساتھ خَیمۂِ اِجتماع کے مُقابِل اور اُس کے گِرداگِرد لگائیں۔

3. اور جو مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے اپنے ڈیرے اپنے دَلوں کے مُطابِق لگائیں وہ یہُوداہ کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اورعمِّیندا ب کا بیٹا نحسو ن بنی یہُوداہ کا سردار ہو۔

4. اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ سب چوہتّر ہزار چھ سَو تھے۔

5. اور اِن کے قرِیب اِشکار کے قبِیلہ کے لوگ ڈیرے ڈالیں اور ضُغر کا بیٹا نتنی ایل بنی اِشکارکا سردار ہو۔

6. اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے چوّن ہزار چار سَو تھے۔

7. پِھر زبُولُون کا قبِیلہ ہو اور حیلو ن کا بیٹا الِیا ب بنی زبُولُون کا سردار ہو۔

8. اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ ستّاون ہزار چار سَو تھے۔

9. سو جِتنے یہُوداہ کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مُطابِق گِنے گئے وہ ایک لاکھ چھیاسی ہزار چار سَو تھے ۔پہلے یِہی کُوچ کِیا کریں۔

10. اور جنُوب کی طرف اپنے دَلوں کے مُطابِق رُوبن کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور شدِےُور کا بیٹا اِلیصُور بنی رُوبن کا سردار ہو۔

11. اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ چھیالِیس ہزار پانچ سَو تھے۔

12. اور اِن کے قریب شمعُو ن کے قبِیلہ کے لوگ ڈیرے ڈالیں اور صُوری شدّی کا بیٹا سلُومی ایل بنی شمعُون کا سردار ہو۔

13. اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ اُنسٹھ ہزار تِین سَو تھے۔

14. پِھر جد کا قبِیلہ ہو اور دعوایل کا بیٹا اِلیاسف بنی جد کا سردار ہو۔

15. اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ پینتالِیس ہزار چھ سَو پچاس تھے۔

16. سو جِتنے رُوبن کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مُطابِق گِنے گئے وہ ایک لاکھ اِکّاون ہزار چار سَو پچاس تھے ۔کُوچ کے وقت دُوسری نَوبت اِن لوگوں کی ہو۔

17. پِھر خَیمۂِ اِجتماع مع لاوِیوں کی چھاؤنی کے جو اَور چھاؤنیوں کے بِیچ میں ہو گی آگے جائے اور جِس طرح سے لاوی ڈیرے لگائیں اُسی طرح سے وہ اپنی اپنی جگہ اور اپنے اپنے جھنڈے کے پاس پاس چلیں۔

گِنتی 2