14. اور اگر کوئی پردیسی تُمہارے ساتھ بُود و باش کرتا ہو یا جو کوئی پُشتوں سے تُمہارے ساتھ رہتا آیا ہو اور وہ خُداوند کے حضُور راحت انگیز خُوشبُو کی آتشِین قُربانی گُذراننا چاہے تو جَیسا تُم کرتے ہو وہ بھی وَیسا ہی کرے۔
15. مجمع کے لِئے یعنی تُمہارے لِئے اور اُس پردیسی کے لِئے جو تُم میں رہتا ہو نسل در نسل سدا ایک ہی آئِین رہے گا ۔ خُداوند کے آگے پردیسی بھی وَیسے ہی ہوں جَیسے تُم ہو۔
16. تُمہارے لِئے اور پردیسِیوں کے لِئے جو تُمہارے ساتھ رہتے ہیں ایک ہی شرع اور ایک ہی قانُون ہو۔
17. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔
18. بنی اِسرائیل سے کہہ جب تُم اُس مُلک میں پُہنچو جہاں مَیں تُم کو لِئے جاتا ہُوں۔
19. اور اُس مُلک کی روٹی کھاؤ تو خُداوند کے حضُور اُٹھانے کی قُربانی گُذراننا۔
20. تُم اپنے پہلے گُوندھے ہُوئے آٹے کا ایک گِردہ اُٹھانے کی قُربانی کے طَور پر چڑھانا جَیسے کھلیہان کی اُٹھانے کی قُربانی کو لے کر اُٹھاتے ہو وَیسے ہی اِسے بھی اُٹھانا۔
21. تُم اپنی پُشت در پُشت اپنے پہلے ہی گُوندھے ہُوئے آٹے میں سے کُچھ لے کر اُسے خُداوند کے حضُور اُٹھانے کی قُربانی کے طَور پر گُذراننا۔
22. اور اگر تُم سے بُھول ہو جائے اور تُم نے اُن سب حُکموں پر جو خُداوند نے مُوسیٰ کو دِئے عمل نہ کِیا ہو۔
23. یعنی جِس دِن سے خُداوند نے حُکم دینا شرُوع کِیا اُس دِن سے لے کر آگے آگے جو کُچھ حُکم خُداوند نے تُمہاری نسل در نسل مُوسیٰ کی معرفت تُم کو دِیا ہے۔
24. اُس میں اگر سہواً کوئی خطا ہو گئی ہو اور جماعت اُس سے واقِف نہ ہو تو ساری جماعت ایک بچھڑا سوختنی قُربانی کے لِئے گُذرانے تاکہ وہ خُداوند کے حضُور راحت انگیز خُوشبُو ہو اور اُس کے ساتھ شرع کے مُطابِق اُس کی نذر کی قُربانی اور اُس کا تپاون بھی چڑھائے اور خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا گُذرانے۔
25. یُوں کاہِن بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے لِئے کفّارہ دے تو اُن کو مُعافی مِلے گی کیونکہ یہ محض بُھول تھی اور اُنہوں نے اُس بُھول کے بدلے وہ قُربانی بھی چڑھائی جو خُداوند کے حضُور آتِشِین قُربانی ٹھہرتی ہے اور خطا کی قُربانی بھی خُداوند کے حضُور گُذرانی۔
26. تب بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کو اور اُن پردیسِیوں کو بھی جو اُن میں رہتے ہیں مُعافی مِلے گی کیونکہ جماعت کے اِعتبار سے یہ سہواً ہُؤا۔
27. اور اگر ایک ہی شخص سہواً خطا کرے تو وہ یکسالہ بکری خطا کی قُربانی کے لِئے چڑھائے۔
28. یُوں کاہِن اُس شخص کی طرف سے جِس نے سہواً خطا کی اُس کی خطا کے لِئے خُداوند کے حضُور کفّارہ دے تو اُسے مُعافی مِلے گی۔