گِنتی 10:25-35 Urdu Bible Revised Version (URD)

25. اور بنی دان کے لشکر کا جھنڈا اُن کے سب لشکروں کے پِیچھے پِیچھے روانہ ہُؤا اور وہ اپنے دَلوں کے مُطابِق چلے ۔ اُن کے لشکر کا سردارعمِّیشدّی کا بیٹا اخیعزر تھا۔

26. اور آشر کے قبِیلہ کے لشکر کا سردار عکران کا بیٹا فجعی ایل تھا۔

27. اور نفتالی کے قبِیلہ کے لشکر کا سردار عینا ن کا بیٹا اخِیر ع تھا۔

28. سو بنی اِسرائیل اِسی طرح اپنے دَلوں کے مُطابِق کُوچ کرتے اور آگے روانہ ہوتے تھے۔

29. سو مُوسیٰ نے اپنے خُسر رعُوایل مِدیانی کے بیٹے حوباب سے کہا کہ ہم اُس جگہ جا رہے ہیں جِس کی بابت خُداوند نے کہا ہے کہ مَیں اُسے تُم کو دُوں گا ۔ سو تُو بھی ساتھ چل اور ہم تیرے ساتھ نیکی کریں گے کیونکہ خُداوند نے بنی اِسرائیل سے نیکی کا وعدہ کِیا ہے۔

30. اُس نے اُسے جواب دِیا کہ مَیں نہیں چلتا بلکہ مَیں اپنے وطن کو اور اپنے رِشتہ داروں میں لَوٹ کر جاؤُں گا۔

31. تب مُوسیٰ نے کہا کہ ہم کو چھوڑ مت کیونکہ یہ تُجھ کو معلُوم ہے کہ ہم کو بیابان میں کِس طرح خَیمہ زن ہونا چاہئے ۔ سو تُو ہمارے لِئے آنکھوں کا کام دے گا۔

32. اور اگر تُو ہمارے ساتھ چلے تو اِتنی بات ضرُور ہو گی کہ جو نیکی خُداوند ہم سے کرے وُہی ہم تُجھ سے کریں گے۔

33. پِھر وہ خُداوند کے پہاڑ سے سفر کر کے تِین دِن کی راہ چلے اور تِینوں دِن کے سفر میں خُداوند کے عہد کا صندُوق اُن کے لِئے آرامگاہ تلاش کرتا ہُؤا اُن کے آگے آگے چلتا رہا۔

34. اور جب وہ لشکرگاہ سے کُوچ کرتے تو خُداوند کا ابر دِن بھر اُن کے اُوپر چھایا رہتا تھا۔

35. اور صندُوق کے کُوچ کے وقت مُوسیٰ یہ کہا کرتا اُٹھ اَے خُداوند تیرے دُشمن پراگندہ ہو جائیں اور جو تُجھ سے کِینہ رکھتے ہیں وہ تیرے آگے سے بھاگیں۔

گِنتی 10