گِنتی 10:25-30 Urdu Bible Revised Version (URD)

25. اور بنی دان کے لشکر کا جھنڈا اُن کے سب لشکروں کے پِیچھے پِیچھے روانہ ہُؤا اور وہ اپنے دَلوں کے مُطابِق چلے ۔ اُن کے لشکر کا سردارعمِّیشدّی کا بیٹا اخیعزر تھا۔

26. اور آشر کے قبِیلہ کے لشکر کا سردار عکران کا بیٹا فجعی ایل تھا۔

27. اور نفتالی کے قبِیلہ کے لشکر کا سردار عینا ن کا بیٹا اخِیر ع تھا۔

28. سو بنی اِسرائیل اِسی طرح اپنے دَلوں کے مُطابِق کُوچ کرتے اور آگے روانہ ہوتے تھے۔

29. سو مُوسیٰ نے اپنے خُسر رعُوایل مِدیانی کے بیٹے حوباب سے کہا کہ ہم اُس جگہ جا رہے ہیں جِس کی بابت خُداوند نے کہا ہے کہ مَیں اُسے تُم کو دُوں گا ۔ سو تُو بھی ساتھ چل اور ہم تیرے ساتھ نیکی کریں گے کیونکہ خُداوند نے بنی اِسرائیل سے نیکی کا وعدہ کِیا ہے۔

30. اُس نے اُسے جواب دِیا کہ مَیں نہیں چلتا بلکہ مَیں اپنے وطن کو اور اپنے رِشتہ داروں میں لَوٹ کر جاؤُں گا۔

گِنتی 10