16. اور جب یہ خَط تُم میں پڑھ لِیا جائے تو اَیسا کرنا کہ لَودیکیہ کی کلِیسیا میں بھی پڑھا جائے اور اُس خَط کو جو لَودِیکیہ سے آئے تُم بھی پڑھنا۔
17. اور ارخِپُّس سے کہنا کہ جو خِدمت خُداوند میں تیرے سپُرد ہُوئی ہے اُسے ہوشیاری کے ساتھ انجام دے۔
18. مَیں پَولُس اپنے ہاتھ سے سلام لِکھتا ہُوں ۔ میری زنجِیروں کو یاد رکھنا ۔تُم پر فضل ہوتا رہے۔