کُلسِیوں 2:20-23 Urdu Bible Revised Version (URD)

20. جب تُم مسِیح کے ساتھ دُنیَوی اِبتدائی باتوں کی طرف سے مَر گئے تو پِھر اُن کی مانِند جو دُنیا میں زِندگی گُذارتے ہیں اِنسانی احکام اور تعلِیم کے مُوافِق اَیسے قاعِدوں کے کیوں پابند ہوتے ہو۔

21. کہ اِسے نہ چُھونا ۔ اُسے نہ چکھنا ۔ اُسے ہاتھ نہ لگانا۔

22. (کیونکہ یہ سب چِیزیں کام میں لاتے لاتے فنا ہو جائیں گی)؟۔

23. اِن باتوں میں اپنی اِیجاد کی ہُوئی عِبادت اور خاکساری اور جِسمانی رِیاضت کے اِعتبار سے حِکمت کی صُورت تو ہے مگر جِسمانی خواہِشوں کے روکنے میں اِن سے کُچھ فائِدہ نہیں ہوتا۔

کُلسِیوں 2