1. پَولُس کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے مسِیح یِسُو ع کا رسُول ہے اور بھائی تِیمُتِھیُس کی طرف سے۔
2. مسِیح میں اُن مُقدّس اور اِیمان دار بھائِیوں کے نام جو کُلُِسّے میں ہیںہمارے باپ خُدا کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمِینان حاصِل ہوتا رہے۔
3. ہم تُمہارے حق میں ہمیشہ دُعا کر کے اپنے خُداوند یِسُو ع مسِیح کے باپ یعنی خُدا کا شُکر کرتے ہیں۔
4. کیونکہ ہم نے سُنا ہے کہ مسِیح یِسُوع پر تُمہارا اِیمان ہے اور سب مُقدّس لوگوں سے مُحبّت رکھتے ہو۔