پَیدایش 5:8-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اورسیت کی کُل عُمر نو سَو بارہ برس کی ہُوئی ۔ تب وہ مَرا۔

9. اور انُوس نوّے برس کا تھا جب اُس سے قِینان پَیدا ہُؤا۔

10. اور قِینان کی پَیدایش کے بعد انُوس آٹھ سَو پندرہ برس جِیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

11. اور انُوس کی کُل عُمر نو سَوپانچ برس کی ہُوئی ۔ تب وہ مَرا۔

12. اور قِینان ستّر برس کا تھا جب اُس سے مَحَلَل ایل پَیدا ہُؤا۔

13. اور مَحَلَل ایل کی پَیدایش کے بعد قِینان آٹھ سَو چالِیس برس جِیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

14. اور قِینان کی کُل عُمر نو سَو دس برس کی ہُوئی ۔ تب وہ مَرا۔

15. اور مَحَلَل ایل پَینسٹھ برس کا تھا جب اُس سے یارد پَیدا ہُؤا۔

16. اور یارد کی پَیدایش کے بعد مَحَلَل ایل آٹھ سَو تِیس برس جِیتارہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

پَیدایش 5