پَیدایش 5:19-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

19. اور حنُو ک کی پَیدایش کے بعد یارد آٹھ سَو برس جِیتارہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

20. اور یارد کی کُل عُمر نو سَو باسٹھ برس کی ہُوئی ۔ تب وہ مَرا۔

21. اور حنُو ک پَینسٹھ برس کا تھا جب اُس سے متوسِلح پَیدا ہُؤا۔

22. اورمتوسِلح کی پَیدایش کے بعد حنُو ک تِین سَو برس تک خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

23. اور حنُو ک کی کُل عُمر تِین سَو پَینسٹھ برس کی ہُوئی۔

24. اور حنُو ک خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور وہ غائِب ہو گیا کیونکہ خُدا نے اُسے اُٹھا لِیا۔

پَیدایش 5