10. اور قِینان کی پَیدایش کے بعد انُوس آٹھ سَو پندرہ برس جِیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔
11. اور انُوس کی کُل عُمر نو سَوپانچ برس کی ہُوئی ۔ تب وہ مَرا۔
12. اور قِینان ستّر برس کا تھا جب اُس سے مَحَلَل ایل پَیدا ہُؤا۔
13. اور مَحَلَل ایل کی پَیدایش کے بعد قِینان آٹھ سَو چالِیس برس جِیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔