31. وہاں اُنہوں نے ابرہام کو اور اُس کی بیوی سارہ کو دفن کِیا ۔ وہِیں اُنہوں نے اِضحاق اور اُس کی بیوی رِبقہ کو دفن کِیا اور وہِیں مَیں نے بھی لیاہ کو دفن کِیا۔
32. یعنی اُسی کھیت کے مغارہ میں جو بنی حِت سے خریدا تھا۔
33. اور جب یعقُوب اپنے بیٹوں کو وصِیّت کر چُکا تو اُس نے اپنے پاؤں بچَھونے پر سمیٹ لِئے اور دَم چھوڑ دِیا اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔