پَیدایش 38:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اُنہی دِنوں میں اَیسا ہُؤا کہ یہُوداہ اپنے بھائِیوں سے جُدا ہو کر ایک عدُلّامی آدمی کے پاس جِس کا نام حِیر ہ تھا گیا۔

2. اور یہُودا ہ نے وہاں سُو ع نام کِسی کنعا نی کی بیٹی کو دیکھا اور اُس سے بیاہ کر کے اُس کے پاس گیا۔

3. وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا جِس کا نام اُس نے عیر رکھّا۔

4. اور وہ پِھر حامِلہ ہُوئی اور ایک بیٹا ہُؤا اور اُس کا نام اونان رکھّا۔

5. پِھر اُس کے ایک اور بیٹا ہُؤا اور اُس کا نام سیلہ رکھّا اور یہُوداہ کزِیب میں تھا جب اِس عَورت کے یہ لڑکا ہُؤا۔

پَیدایش 38