پَیدایش 26:18-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

18. اور اِضحا ق نے پانی کے اُن کُنوؤں کو جو اُس کے باپ ابرہام کے ایّام میں کھودے گئے تھے پِھر کُھدوایا کیونکہ فلستِیوں نے ابرہام کے مَرنے کے بعد اُن کو بند کر دِیا تھا اور اُس نے اُن کے پِھر وُہی نام رکھّے جو اُس کے باپ نے رکھّے تھے۔

19. اور اِضحا ق کے نوکروں کو وادی میں کھودتے کھودتے بہتے پانی کا ایک سوتا مِل گیا۔

20. تب جرار کے چرواہوں نے اِضحا ق کے چرواہوں سے جھگڑا کِیا اور کہنے لگے کہ یہ پانی ہمارا ہے اوراُس نے اُس کنوئیں کا نام عِسق رکھّا کیونکہ اُنہوں نے اُس سے جھگڑا کِیا۔

21. اور اُنہوں نے دُوسرا کُنواں کھودا اور اُس کے لِئے بھی وہ جھگڑنے لگے اور اُس نے اُس کا نام سِتنہ رکھّا۔

پَیدایش 26