13. اور ہاجرہ نے خُداوند کا جِس نے اُس سے باتیں کِیں اتاا یل روئی نام رکھّایعنی اَے خُدا تُو بصیر ہے کیونکہ اُس نے کہا کیا مَیں نے یہاں بھی اپنے دیکھنے والے کو جاتے ہُوئے دیکھا؟۔
14. اِسی سبب سے اُس کنوئیں کا نام بیر لحی روئی پڑ گیا ۔ وہ قادِس اور برِد کے درمِیان ہے۔
15. اور ابرا م سے ہاجرہ کے ایک بیٹا ہُؤا اور ابرام نے اپنے اُس بیٹے کا نام جو ہاجرہ سے پَیدا ہُؤا اِسمٰعیل رکھّا۔
16. اور جب ابرا م سے ہاجرہ کے اِسمٰعیل پَیدا ہُؤا تب ابرام چھیاسی برس کا تھا۔