1. اور ابرا م کی بِیوی سارَ ی کے کوئی اَولاد نہ ہُوئی ۔ اُس کی ایک مِصری لَونڈی تھی جِس کا نام ہاجرہ تھا۔
2. اور سارَی نے ابرا م سے کہا کہ دیکھ خُداوند نے مُجھے تو اَولاد سے محرُوم رکھّا ہے سو تُو میری لَونڈی کے پاس جا شاید اُس سے میرا گھر آباد ہو اور ابرا م نے سارَی کی بات مانی۔
3. اور ابرا م کو مُلکِ کنعان میں رہتے دس برس ہو گئے تھے جب اُس کی بِیوی سارَ ی نے اپنی مِصری لَونڈی اُسے دی کہ اُس کی بِیوی بنے۔
4. اور وہ ہاجر ہ کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور جب اُسے معلُوم ہُؤا کہ وہ حامِلہ ہو گئی تو اپنی بی بی کو حقیر جاننے لگی۔