پَیدایش 12:9-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. اور ابرام سفر کرتا کرتا جنُوب کی طرف بڑھ گیا۔

10. اور اُس مُلک میں کال پڑا اور ابرام مِصر کو گیا کہ وہاں ٹِکارہے کیونکہ مُلک میں سخت کال تھا۔

11. اور اَیسا ہُؤا کہ جب وہ مِصر میں داخِل ہونے کو تھا تو اُس نے اپنی بِیوی سارَی سے کہا کہ دیکھ مَیں جانتا ہُوں کہ تُودیکھنے میں خُوب صُورت عَورت ہے۔

12. اور یُوں ہو گا کہ مِصری تُجھے دیکھ کر کہیں گے کہ یہ اُس کی بِیوی ہے ۔ سو وہ مُجھے تو مار ڈالیں گے مگر تُجھے زِندہ رکھ لیں گے۔

پَیدایش 12