11. اور اَیسا ہُؤا کہ جب وہ مِصر میں داخِل ہونے کو تھا تو اُس نے اپنی بِیوی سارَی سے کہا کہ دیکھ مَیں جانتا ہُوں کہ تُودیکھنے میں خُوب صُورت عَورت ہے۔
12. اور یُوں ہو گا کہ مِصری تُجھے دیکھ کر کہیں گے کہ یہ اُس کی بِیوی ہے ۔ سو وہ مُجھے تو مار ڈالیں گے مگر تُجھے زِندہ رکھ لیں گے۔
13. سو تُو یہ کہہ دینا کہ مَیں اِس کی بہن ہُوں تاکہ تیرے سبب سے میری خَیر ہو اور میری جان تیری بدَولت بچی رہے۔
14. اور یُوں ہُؤا کہ جب ابرام مِصر میں آیا تو مِصریوں نے اُس عَورت کو دیکھا کہ وہ نِہایت خُوب صُورت ہے۔
15. اور فِرعون کے اُمرا نے اُسے دیکھ کر فِرعون کے حضُور میں اُس کی تعرِیف کی اور وہ عَورت فِرعون کے گھر میں پُہنچائی گئی۔