4. اور یاوان کے بیٹے اِلیِسہ اور تَرسِیس ۔ کِتّی اور دودا نی۔
5. قَوموں کے جزِیرے اِن ہی کی نسل میں بٹ کر ہر ایک کی زُبان اور قبِیلہ کے مُطابِق مُختلِف مُلک اور گُروہ ہو گئے۔
6. اور بنی حام یہ ہیں ۔ کُو ش اور مِصر اور فو ط اور کنعا ن۔
7. اور بنی کُو ش یہ ہیں ۔ سبا اور حوِیلہ اور سبتہ اور رعماہ اور سبتیکہ ۔ اور بنی رعماہ یہ ہیں ۔ سبا اور ددا ن۔
8. اور کُو ش سے نِمرُ ود پَیدا ہُؤا ۔ وہ رُویِ زمِین پر ایک سُورما ہُؤا ہے۔
9. خُداوند کے سامنے وہ ایک شِکاری سُورما ہُؤا ہے اِس لِئے یہ مثل چلی کہ خُداوند کے سامنے نِمرُ ود سا شِکاری سُورما۔
10. اور اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلکِ سنعار میں بابل اور ارک اور اکّا د اور کلنہ سے ہُوئی۔
11. اُسی مُلک سے نِکل کر وہ اسور میں آیا اور نینوہ اور رحوبو ت عیر اور کلح کو۔
12. اور نینوہ اور کلح کے درمِیان رسن کو جو بڑا شہر ہے بنایا۔
13. اور مِصر سے لُود ی اور عَنامی اور لہابی اور نفتوحی۔
14. اور فتروسی اور کَسلوحی (جِن سے فلستی نِکلے) اور کفتور ی پَیدا ہُوئے۔
15. اور کنعان سے صَیدا جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور حِتّ۔
16. اور یبوسی اور اموری اور جِرجاسی۔
17. اور حوّی اور عرقی اور سینی۔