10. اور اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلکِ سنعار میں بابل اور ارک اور اکّا د اور کلنہ سے ہُوئی۔
11. اُسی مُلک سے نِکل کر وہ اسور میں آیا اور نینوہ اور رحوبو ت عیر اور کلح کو۔
12. اور نینوہ اور کلح کے درمِیان رسن کو جو بڑا شہر ہے بنایا۔
13. اور مِصر سے لُود ی اور عَنامی اور لہابی اور نفتوحی۔
14. اور فتروسی اور کَسلوحی (جِن سے فلستی نِکلے) اور کفتور ی پَیدا ہُوئے۔
15. اور کنعان سے صَیدا جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور حِتّ۔
16. اور یبوسی اور اموری اور جِرجاسی۔
17. اور حوّی اور عرقی اور سینی۔
18. اور اروادی اور صماری اور حماتی پَیدا ہُوئے اور بعد میں کنعانی قبِیلے پَھیل گئے۔