واعِظ 4:9-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. ایک سے دو بِہتر ہیں کیونکہ اُن کی مِحنت سے اُن کو بڑا فائِدہ ہوتا ہے۔

10. کیونکہ اگر وہ گِریں تو ایک اپنے ساتھی کو اُٹھائے گالیکن اُس پر افسوس جو اکیلا ہے جب وہ گِرتا ہے کیونکہ کوئی دُوسرا نہیں جو اُسے اُٹھا کھڑا کرے۔

11. پِھر اگر دو اِکٹّھے لیٹیں تو گرم ہوتے ہیں پر اکیلاکیوں کر گرم ہو سکتا ہے؟۔

12. اور اگر کوئی ایک پر غالِب ہو تو دو اُس کا سامنا کرسکتے ہیں اور تِہری ڈوری جلد نہیں ٹُوٹتی۔

13. مِسکِین اور دانِش مند لڑکا اُس بُوڑھے بے وقُوف بادشاہ سے جِس نے نصِیحت سُننا ترک کر دِیا بِہتر ہے۔

واعِظ 4