1. اپنی روٹی پانی میں ڈال دے کیونکہ تُو بُہت دِنوں کے بعد اُسے پائے گا۔
2. سات کو بلکہ آٹھ کو حِصّہ دے کیونکہ تُو نہیں جانتاکہ زمِین پر کیا بلا آئے گی۔
3. جب بادل پانی سے بھرے ہوتے ہیں تو زمِین پر برس کر خالی ہو جاتے ہیں اور اگر درخت جنُوب کی طرف یا شِمال کی طرف گِرے تو جہاں درخت گِرتا ہے وہِیں پڑا رہتا ہے۔
4. جو ہوا کا رُخ دیکھتا رہتا ہے وہ بوتا نہیں اور جوبادلوں کو دیکھتا ہے وہ کاٹتا نہیں۔
5. جَیسا تُو نہیں جانتا ہے کہ ہوا کی کیا راہ ہے اورحامِلہ کی رَحِم میں ہڈِّیاں کیوں کر بڑھتی ہیں وَیسا ہی تُو خُدا کے کاموں کو جو سب کُچھ کرتا ہے نہیں جانے گا۔